کراچی (اسٹاف رپورٹر)جانباز باکسنگ کلب نے 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ کراچی ویمن باکسنگ چیمپئین شپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا پاک شاہین کلب کی 4 گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ لیاری لیبر باکسنگ کلب نے 3 گولڈ میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کراچی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کولگیٹ پامولو کے تعاون سے منعقدہ چیمپئین شپ علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا میں کھیلے گئے ایونٹ میں کراچی کے مختلف ویمن باکسنگ کلبس کی 57 باکسرز نے حصّہ لیا تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ہاکی لیجنڈ اور سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیز،میڈلز شرٹس اور تحائف تقسیم کئے اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرا صغربلوچ، پی او اے ویمن کمیشن کی سیکریٹری وینا مسعود، ڈاکٹر اسماءمحمد علی شاہ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم، نائب صدر محفوظ الحق، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر غلام محمد خان، کولگیٹ کی نمائندہ آمنہ کاشف اور ایس بی اے کے سیکریٹری عبدالرزاق سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اصغر بلوچ کاکہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی مستقبل میں سندھ اور پاکستان کی قومی باکسنگ ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔
آخر میں مہمان خصوصی اولمپئین اصلاح الدین کو سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کیجانب سے یادگاری سونیئرپیش کیا گیا
کراچی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ جانباز کلب نے جیت لی
Jan 13, 2023