مشہور بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ کورٹ میرج کر لی۔بگ باس کی مدمقابل راکھی ساونت انٹرنیٹ پر سرخیاں بنانے کا فن جانتی ہیں کیونکہ اس بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کے ساتھ ایسا کیا۔مسلم بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ ان کی خفیہ شادی کی تصاویر نے نیٹیزنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔راکھی کے ان کے نکاح نامہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے عادل درانی کے ساتھ گزشتہ سال مئی 2022 میں شادی کی تھی۔راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔اطلاعات کے مطابق راکھی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے جولائی 2020 میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی لیکن گزشتہ سال انہوں نے ان سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔طلاق کے بعد وہ عادل درانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور بگ باس مراٹھی 4 میں کام کرنے کے بعد، اس نے عادل درانی کے ساتھ اپنی پہلی عوامی نمائش کی۔