ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئے

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال 11 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب 230 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ملک کے مجموعی ذخائر ایک ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 10 ارب 18  کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن