کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

Jan 13, 2023 | 20:01

ویب ڈیسک

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین ہوجائیں تیار کیونکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

 فیصلے کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی.جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی. جس پر نیپرا نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی اور اب ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا۔نیپرا نے ڈسکوز کے لئے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے لئے کے الیکٹرک کے لئے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی تھی۔

مزیدخبریں