چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فنڈ ریزنگ ڈنر میں پاکستانی متاثرینِ سیلاب کے لیے 4 کروڑ سے زائد امدادی رقم اکٹھی کر لی۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے دل کھول کر اپنا حصّہ ڈالنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات یونیسیف پاکستان فلڈز اپیل اور پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جانے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد کا وعدہ کیا گیا۔جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میئر لندن صادق خان اور متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے آگے بڑھنے والے تمام افراد کا شکریہ۔
جمائمہ نے پاکستانی متاثرینِ سیلاب کیلئے 4 کروڑ روپے امداد اکٹھی کر لی
Jan 13, 2023 | 22:41