لاہور + شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار خصوصی) ن لیگ نے لاہور سے متعلق امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں۔ این اے 117 پر آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے۔ این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے سردار ایاز صادق، این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 123 سے شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے محمد افضل، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے 127 سے عطاء اللہ تارڑ، این اے 129 سے حافظ میاں محمد نعمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ این اے 128 سے عون چودھری آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی پی 145 سے سمیع اللہ، پی پی 146 سے غزالی سلیم بٹ، پی پی 147 سے حمزہ شہباز شریف، پی پی 148 سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، پی پی 170 سے رانا احسن شرافت کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر، پی پی 151 سے سہیل شوکت بٹ، پی پی 152 سے ملک محمد وحید، اسحاق ڈار کے دستخط سے این اے 130 سے نوازشریف کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر مملکت طلال چودھری کے والد محمد اشرف چودھری کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 101 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این اے 96 سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ نواب شیر وسیر کا ہی رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دیرینہ کارکن اور چار دفعہ کے ایم پی اے نواز ملک کو ٹکٹ جاری کر کے کینسل کردیا اور ان کی جگہ خواجہ محمد رضوان کو پی پی 117 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کر دیا۔ دوسری طرف شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 143 سے رانا ممتاز محمود مون خان کی بجائے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اشتیاق احمد ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور اشتیاق احمد ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیا جو آج حلقہ پی پی 143 کے آر او آفس میں پارٹی ٹکٹ جمع کروائیں گے۔
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور سے این اے 117 سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 شاہد عباس، این اے 119 افتخار شاہد، این اے منیر احمد، این اے 121 افتخار شاہد، این اے 122 چودھری عاطف رفیق ، این اے 123 رانا ضیاء الحق، این اے 125 چودھری عبدالغفور میو، این اے 126 سے امجد علی جٹ، این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری، این اے 128سے عدیل غلام محی الدین، این اے 129 سے اورنگزیب برکی، این اے 130 سے اقبال احمد خان کو ٹکٹ دے دیا۔پی پی 145 سے رانا فقیر حسین، پی پی 146 سے عمر صدیق، پی پی 147 عامر نصیر بٹ، پی پی 148 خواجہ عبد الرحمن، پی پی 149 سے مرزا محمد ادریس، پی پی 150 سے وقاص احمد، پی پی 151 سے عبدالستار، پی پی 154 سے سفیان خالد گھرکی، پی پی 152 سے احمد حصیص شاہد، پی پی 156 سے چودھری عاطف رفیق، پی پی 164 سے غلام مصطفی جٹ، پی پی 159 سے عمر شریف بخاری، پی پی 165 رانا صفدر دلشاد، پی پی 166 رانا جمیل منج، پی پی 167 سے سید حسن رضا زیدی، پی پی 168 سے طارق سعید، پی پی 160 سے میاں مصباح الرحمن، پی پی 161 سے فیصل میر، پی پی 157 سے عدنان گورسی، پی پی 162 سے منظر عباس کھوکھر، پی پی 163 سے فیاض بھٹی، پی پی 169 محمد اکرم رانا، پی پی 171 عمران داود، پی پی 172 آصف محمود ناگرہ کو ٹکر جاری کر دیئے۔
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 234 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کی 266 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 32 اور پنجاب اسمبلی کے 83 حلقوں پر امیدواروں کا اعلان زیرِ التوا رکھا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والے نمایاں امیدواروں میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی، عمر ایوب خان، مراد سعید، اسد قیصر، راجا بشارت، عالیہ حمزہ، میاں اظہر، یاسمین راشد، شہریار آفریدی، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر ڈوگر، جمشید دستی اور زرتاج گل وزیر کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 6مشتوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا جبکہ قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی چھ سیٹوں کا فیصلہ آج ہو گا\ جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ایم پی اے وقار چیمہ نے آزاد جبکہ میر ابرار احمد بٹ کے رات گئے تک صلاح مشورے جاری الیکشن لڑنا ہے نہیں، فیصلہ برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کے بعد آج ہوگا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے گوجرانوالہ قومی اسمبلی این اے 66محمد احمد چٹھہ،این اے 81 رانا بلال اعجاز جبکہ پی پی 35 وزیرآباد چوہدری یوسف پی پی 65حسن اقبال بٹر، پی پی 66ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، پی پی 67کامونکی چوہدری علی وکیل خان، پی پی 68چوہدری ارقم خان، پی پی 69 چوہدری محمد ناصر چیمہ کو ٹکٹ جاری کر دئیے جبکہ قومی اسمبلی کی 4اور صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں کو پینڈنگ رکھا گیا ہے جن پر آج فیصلہ متوقع ہے۔