نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹی ٹونٹی 46 رنز سے ہرا دیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی۔آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ میزبان ٹیم کے فن ایلن 34 ، کپتان کین ولیمن سن 57 ‘ ڈیرل مچل 61 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں پر 226 رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 3 کپتان شاہین آفریدی نے 3 اورحارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں گرین شرٹس 180 پرآئوٹ ہوگئی ، بابر اعظم 57رنز کیساتھ نمایاںرہے۔ اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد نے 24 رنز بنائے ۔ بابر اعظم اور افتخار احمد نے کیچ ڈراپ کئے۔ ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل میچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی کھلاڑی بن گئے۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ کل 14 جنوری سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...