برطانیہ نے کابل میں سفارت خانہ کھولنے کیلئے شرائط پیش کردیں

لندن(آئی این پی)برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے،سیاسی اور اسٹریٹجک امور کے سرکردہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے افغانستان کی طالبان حکومت کو عالمی برادری کے چند مطالبات تسلیم کرنا ہی ہوں گے،برطانیہ کے وزیر برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات اینڈریو مچل نے کہا ہے کہ حکومت کابل میں سفارت خانہ کھولنے کی کال کا جائزہ لے رہی ہے تاہم اس وقت سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتِ حال ایسی نہیں کہ کابل میں سفارتی موجودگی آسانی سے ممکن بنائی جاسکے،اینڈریو مچل نے کہا کہ سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے برطانیہ کا مطالبہ ہے کابل حکومت خواتین اور نسلی اقلیتوں کے لیے پالیسی بدلے، برطانوی یرغمالیوں کو رہا کرے اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل ہونے سے روکے،اینڈریو مچل  نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں افغان حکومت کے لیے راہ متعین کردی گئی ہے۔ تمام برطانوی مطالبات دراصل عالمی برادری کے مطالبات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...