لاہور (نیوز رپورٹر)سماجی کارکن میاں اختر علی نے کہا ہے بیماری علالت اور جسمانی صحت کا برقرار نہ رہنا زندگی کے تمام رنگوں کو پھیکا کردیتا ہے۔ قدرت کے بنائے ہوئے طور طریقے اور غذا و پرہیز کا برسوں سے رائج دستور اپنے اندر افادیت کا ایک خزینہ رکھتا ہے۔ صحت و تندرستی بحال ہونے سے ہی زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ کاروبار سماجی خاندانی امور بھی خوشگوار تاثر اسی صورت لیتے ہیں جب زندگی خوشگوار اور صحت مند مراحل سے گزر رہی ہو۔