لاہور (خصوصی نامہ نگار) کرمان بم دھماکوں میں 100 سے زائد شہداء کی تعزیت پیش کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کر رہے تھے۔