لاہور(نیوز رپورٹر) نائب امیر وچیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہورہی ہے۔ 2024ء کے انتخابات 2018 اور 2013ء کی طرح متنازعہ ہوگئے تو ملکی سلامتی اور استحکام کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔ لازم ہے کہ الیکشن شفاف اور غیرجانبدار ہوں۔ سیاسی پارٹیوں کو مساویانہ مواقع ملیں اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کی 266نشستوں پر 243امیدواران کو ضلعی اور صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل کرکے ٹکٹس جاری کردئیے ہیں۔