لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کی اولین ترجیح پاکستان کو بیرونی قرضوں اور بیرونی ڈکٹیشن سے آزاد کروانا اور کرپشن سے پاک ریاست کے طور پہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس حوالے سے جے یو آئی کا ماضی بہت واضح ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے نزدیک مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے۔ نظام مصطفی کے نفاذ جو خلافت راشدہ کے دور میں پوری دنیا کے سامنے متعارف ہوا اور دنیا آج تک اس نظام کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے جس نظام نے معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً پسے ہوئے طبقات کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سرٹی جنرل مولانا محمد امجد خان نے جے ٹی آئی تور غر کے زیر اہتمام جامع مسجد کبری سمن آباد میں فضلا ء دستار بندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کیا۔
جے یو آئی کی اولین ترجیح بیرونی قرضوں ،ڈکٹیشن ،کرپشن کا خا تمہ ہے:مولانا امجد
Jan 13, 2024