دھند کی شدت میں کمی،موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

دُھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹروےہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔   تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے ایم 1  پشاور سے اسلام آباد تک،سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک  ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن