عام انتخابات پاکستان کی آگاہی مہم اجلاس

تحریک انصاف برطانیہ کے سابق صدر اور سینئر راہنما رانا عبدالستار کی جانب سے پی ٹی آء نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور اسکی ٹیم کی معاونت سے پاکستان میں 8فروری کو عام انتخابات کی آگہی مہم کے لئے کیمل ون ریسٹورنٹ مانچسٹر میں خصوصی اجلاس کا انعقاد ھوا -برطانیہ بھر سے پی ٹی آء کے عہد یداروں اور کارکنوں نے شرکت کی -اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر پی ٹی آء برطانیہ جہانزیب خان نے کی - تقریب کا آغاز پی ٹی آء نارتھ ویسٹ کے سینئر راہنما ایڈوکیٹ علی اون نے تلاوت قرآن پاک سے کیا - نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پی ٹی آء نارتھ ویسٹ شاھد انور چودھری نے احسن طریقے سے ادا کئے - اس موقع پر میزبان سابق صدر پی ٹی آء برطانیہ رانا عبدالستار نے برطانیہ بھر سے آئے ھوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد پاکستان میں 8فروری کو ہونے والے الیکش کے لئے آگہی مہم کے لئے لائح? عمل بنانا ھے اگر ھمارے ووٹر باہر نکل کر ووٹ ڈالیں گے تو عمران خان کو کوء ہرا نہیں سکتا -صدر پی ٹی آء نارتھ ویسٹ آصف رشید بٹ کا کہنا تھاکہ کہ 8فروری کو ھونے والے الیکشن کی آگہی مہم ھم نے پہلے ھی شروع کی ھو ئی ھے جس کی دو ورکشاپس سٹی سینٹر مانچسٹر اور ویمزلے روڈ پر کر چکے ہیں تیسری بھی ھفتہ کو لانگ سائیڈ مارکیٹ کے قریب کریں کے اسکے بعد برطانیہ بھر میں گلاسکو -الفورڈ -برمنگھم مانچسٹر اور دوسرے شہروں میں الیکشن کی آگہی مہم کے لئے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے - اجلاس کی صدرات کے فرائض ادا کرنے والے سینئر نائب صدر برطانیہ جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں برطانیہ بھر سے پی ٹی آء کے سٹیک ھولڈر اور نان سٹیک ھولڈر کی بھر پور شرکت ھے -اجلاس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں آٹھ فروری کو ھونے والے الیکشن کے لئے متحرک کرنا ھے -پی ٹی آء برطانیہ کے سینئر راہنما عامر خان اور وومن سیکرٹری ساؤتھ ایسٹ شہناز پروین نے کہا کہ ھمارا مقصد یہ کہ کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنا ھے -اور اپنے لیڈر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کر انا ھے اسکے لئے ہمیں متحد ھو کر لائح? عمل بنا چاہئے- پی ٹی آء سکاٹ لینڈ کے سینئر راہنماؤں چودھری فخر اقبال -انس رانا جنرل سیکرٹری پی ٹی آء ویسٹ آف سکاٹ لینڈ -نے رانا عبدالستار کو آج کے کامیاب اجلاس منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو آٹھ فروری کے الیکش میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لاء جائے -جنرل سیکرٹری پی ٹی آء نارتھ ویسٹ شاھد انور چودھری سیکرٹری اطلاعات چودھری بابر حسین -قیصر ادریس اور محمد طاھر جاوید عرف گجر پیر نے کہا کہ آج کے خصوصی اجلاس جس میں برطانیہ بھر کے لوگ شامل تھے نے آٹھ فروری کو پاکستان کے جنرل الیکش میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پلاننگ کر لی ھے اوورسیز پاکستانیوں کو خود بھی پاکستان جا کر اور اپنے عزیزوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینی چاہئے -کراچی سے پی ٹی آء کے سابق ایم پی اے شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر کے دورے کئے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے والہانہ محبت کرتے ہیں اب آپکو آنے والے الیکشن میں بھی بھر پور کردار ادا کرنا ھے۔پی ٹی آء برطانیہ کے سینئر راہنما اسلم بھٹی اور عمران رانا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ایسٹ عمران رانا اور ایڈووکیٹ علی اون اور دوسروں کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو ھمارا بہت بڑا امتحان ھے آج کا کامیاب اجلاس میں ھم نے الیکش آگہی مہم کے اگلے پروگراموں کا بھی فائنل کر لیا ھے ھم سب کو مکمل اتحاد دکھانا چاہئے تاکہ ووٹ کے زریعے ھم پاکستان میں دوبارہ انصاف کی حکومت لانے میں کامیاب ہوں۔

ای پیپر دی نیشن