حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل ،قیمتوں ، کوالٹی اور سپلائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، ای اے ڈی اے ذیشان احمدا ور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی انکے ہمراہ تھا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کو اپنی نگرانی میں کر وا کر انکی باقاعدہ قیمتیں مقرر کی جائیں ۔ اس سلسلہ میں کسی بھی آڑھتی یا تاجر کو یہ ہرگز اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کر وائیں اور انکی قیمتیں مقرر کر یں ۔پٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو بھی آڑھتی یا تاجر مارکیٹ کمیٹی کے رولز کی خلاف ورزی کر تے ہوئے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر کے مہنگے داموں سبزیاں اور پھل فروخت کریگااس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی اور بھاری جرمانے بھی کیے جائینگے ۔