تمام وفاقی صوبائی ادارے عام انتخابات کیلئے عملہ فراہم کریں:ڈی آر او

Jan 13, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہناہے کہ تمام وفاقی صوبائی اورخود مختار سرکاری ادارے عام انتخابات 2024 کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے درکار عملہ الیکشن کمیشن کو فراہم کریں،تعاون نہ کرنے والے اداروں کے ضلعی افسران کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کروائے جائیں گے۔ گوجرانوالہ کی کل آبادی 49 لاکھ 66 ہزار سے زائدہے اور 5 قومی اسمبلی کی اور 12 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 27 لاکھ 81 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں