قصور، فیصل آباد، پیر محل میں زیادتی کے واقعات، 2 بچے، 2 خواتین نشانہ

قصور؍ فیصل آباد؍ پیر محل (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) مختلف واقعات میں دو خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی ارشاد بی بی لکڑیاں اکٹھی کرنے کیلئے جنگل گئی تو ملزم علی حسین نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹاؤن کی رہائشی (ص)  کے گھر  گھس کر سسرالی رشتے دار اوباش نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کے ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں اوباش ملزم وقاص اپنے محلہ دار امانت علی کے چچازاد بھائی علی شیر کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔  پیرمحل  کے  گائوں 286 گ ب کے مکین راشد انصر کے دس سالہ بھتیجے عبدالرحمان کو  عامر وغیرہ نے  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...