مولانا عبدالقادر آزاد داعی اتحاد امت تھے، خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی: علماء

Jan 13, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالقادر آزاد کی یاد میں بیسویں سالانہ ’’داعی اتحاد امت کانفرنس‘‘ ہوئی۔ صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی۔ مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر اوقاف مذہبی امور پنجاب سید اظفر علی ناصر، صوبائی سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری تھے۔ مفتی مبشر احمد، مولانا سر دار محمد خان لغاری، علامہ محمد عبدالرشید ترابی، مولانا احسان اللہ تبسم، علامہ نعیم بادشاہ، قاری فتح محمد راشدی، حافظ محمد شاہد ناروے، مفتی عاشق حسین شاہ، مفتی محمد شفیق اعوان، علامہ عبدالستار نیازی، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ سجاد حسین جوادی، مفتی پیر ظہیر شاہ، مولانا عبید اللہ نقشبندی، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا عبدالرحمن، حافظ سید محمد عبدالرازق آزاد، سید عبدالبصیر آزاد، بلال احمد میر، خواجہ جاوید اسلم صحاف،حافظ نعمان حامد، سید عبدالقدیر آزاد، سید عبدالکبیر آزاد، سید غلام حسین گیلانی و دیگر و مقررین نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالقادر آزاد کی روشن خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، وہ امن و اتحاد، رواداری اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی مبلغ اور سفیر تھے۔ ان کی کوششوں سے پاکستان میں امن مضبوط ہوا اور اتحاد و رواداری کو فروغ حاصل ہوا۔ مقررین نے کہا کہ مولانا آزاد انقلابی شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

مزیدخبریں