نام نہاد سروے پٹی ہوئی کمپنی کی میڈیا مارکیٹنگ کے سوا کچھ نہیں ہے ' فیصل کریم کنڈی

Jan 13, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نامنہاد سروے پٹی ہوئی کمپنی کی میڈیا مارکیٹنگ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نامنہاد سروے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دھوکا دینے کا ایک حربہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ  عوام میں مقبول کوئی لیڈر دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے منتیں نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہاکہ صرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی منشور کے ساتھ عوام کے درمیان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فیصل آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب جلسہ ھواوں کا رخ بتا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جنگ غریب ،بیروزگاری مہنگائی کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں