صاف ،شفاف ‘غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے‘ بیرسٹر گوہر

Jan 13, 2024

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ ملک میں صاف ،شفاف  اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے  پی ٹی آئی کوبلے کا نشان دیا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن کے پاس دو، دو چشمے ہیں، ہمیں الگ چشمے سے دیکھا گیا ہے، انہوںنے ان خیالات کا اطہار جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ہمیں بلے کا  نشان دینے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی ہے ،آج الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیے ہیں کل پی ٹی آئی اپنا جواب دے گی،انہوںنے کہا کہ ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ انصاف کا ترازو برابر ہوگا،انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بغیرکسی جرم کے جیلوں میں بند ہے،ہم نے عدلیہ کے سامنے بنیادی انسانی حقوق کے مسائل رکھے ہیں، بلے کا نشان پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، کبھی کسی پارٹی کا انتخابی نشان انٹراپارٹی الیکشن کی بنا ء￿  پر واپس نہیں لیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان کے نتائج کو نہیں تسلیم کرے گا، ہر جماعت کی پہچان اس کا انٹخابی نشان ہوتا ہے، انشااللہ سپریم کورٹ ہمارے بلے کے نشان کو بحال کرے گی، ہم آرٹیکل 17 پر انحصار کر رہے ہیں، آرٹیکل 17 پر ہم ہی بات کر رہے ہیں اور ہمیں نشان دیا جانا چاہیے،انہوںنے مزید کہاکہ سپریم کورٹ نے بارہا غیر سیاسی بنیادوں پر منعقد ہونے والے الیکشن مسترد کیے ہیں۔

مزیدخبریں