بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ جا ری ،ترجمان

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ کا عملی مرحلہ 10 سے 13 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے حکمت عملی کی مشقوں، بہترین طریقوں کے تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بحری حدود میں درپیش موجودہ غیر متناسب چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف مشقوں کی ریہرسل کی گئی، جس میں پاک بحریہ کی کوسٹل اور فلیٹ کمانڈز، پی ایم ایس اے، کسٹمز، ایف آئی اے، کوسٹ گارڈز، اے این ایف اور دیگر قومی اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں اور اثاثوں نے شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور مضبوط ساحلی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرنا ہے۔ مشق کے عملی مرحلے کے دوران، سمندر میں مشقوں کی ریہرسل کے علاوہ، جے ایم آئی سی سی میں انٹیلی جنس کمیونٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے، شپنگ اور ماہی گیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ تبادلہء￿  خیال بھی کیا گیا۔ مشق سی گارڈ 24 نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنے، سیکھنے، باہمی تعاون اور متعلقہ ایس او پیز کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع فراہم کیا۔ مشق سی گارڈ کا انعقاد ساحلی اور سمندری سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور مشترکہ کوششوں میں اس کے فعال کردار کا غماز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...