اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایم ایز کے لئے پاکستان کی پہلی خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے قیام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی،کمپنی پاکستان کے 15 لاکھ سے زائد ایس ایم ایز اور 3.7 ٹریلین روپے سے زائد مارکیٹ حجم کے لئے مصنوعات تیار کرے گی۔وہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ اور کارانداز پاکستان کے درمیان نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کے قیام کے حوالے سے شراکت داری تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ اس موقع پرپاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر، چیئرمین ایس ای پی، سٹیٹ بینک کے عہدیدار اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ این سی جی سی ایل کے قیام سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مالی معاونت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ شراکت داری کے تحت کمپنی فنانس تک رسائی بڑھانے کے لئے خصوصی کریڈٹ گارنٹی کی سہولت فراہم کرے گی۔وزیرخزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس انقلابی اقدام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا نجی کریڈٹ میں 5.2 فیصد حصہ ہے۔ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ک ہ مالیاتی شمولیت کے پروگرام کے تحت کمپنی پر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے قیام سے رمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی: وزیر خزانہ
Jan 13, 2024