کارڈلف (نیٹ نیوز) ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے کارڈیف ٹیسٹ میں پال کالنگ ووڈ نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اننگز کی شکست سے بچا کر میچ ڈرا کر دیا۔ صوفیہ گارڈنز کا کارڈیف میں انگلش ٹیم نے کھیل ٹیم کو آخری روز 20 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ کپتان اینڈریو سٹراس 17‘ کیون پیٹرسن 8 اور میٹ پرائر 14 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر پال کالنگ ووڈ نے مرد بحران کا کردار نبھایا اور ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا۔ کالنگ ووڈ 74 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ اینڈریو فلنٹوف 26‘ اسٹورٹ براڈ 14 اور گریم سوان 31 رنز بنا سکے۔ اس موقع پر جیمز اینڈرسن اور مونٹی پنیسر نے دن کے باقی ماندہ اوورز باآسانی گزار دیئے۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 252 رنز بنائے۔ اینڈروسن 21 اور پنیسر 7 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔ ہلفن ہاس اور نیتھن ہارٹز نے 3-3 جبکہ مچل جانسن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 435 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 674 رنز 6 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔