پرچم کی نیلامی‘ جناح ویلفیئر فاونڈیشن کا جماعت احمدیہ سے کوئی تعلق نہیں: ملک محمد یاسین

Jul 13, 2009 | 20:55

سفیر یاؤ جنگ
لندن (پ ر) صدر جماعت احمدیہ ولور ہپمٹن برطانیہ کے صدر ملک محمد یاسین خان \\\"لندن\\\" میں قادیانیوں کی طرف سے پاکستانی پرچم نیلام کرنے کی کوشش کی خبر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو تقریب \\\"جناح ویلفیئر فاﺅنڈیشن\\\" کے زیراہتمام منعقد کی گئی اس تنظیم کا جماعت احمدیہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں\\\' نہ ہی جناح ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے کسی ڈائریکٹر سے احمدیہ جماعت کا تعلق ہے۔ اپنی وضاحت میں انہوں نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں برطانیہ میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا کام ہے۔ جماعت احمدیہ کا کوئی فرد پاکستان کی سلامتی کے خلاف ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں سوچ سکتا۔ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے ہم دشمن اول ہیں\\\' ہمارا ہر فرد پاکستان سے دل و جان سے محبت کرتا ہے۔ دریں اثنا پاکستان ہائی کمشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر آصف درانی کے مطابق آصف سلیم مٹھا کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ حقائق کے منافی ہے اور پاکستان ہائی کمشن کو ایسے واقعات کے ساتھ جوڑا جانا باعث تشویش ہے اور قابل مذمت ہے۔
مزیدخبریں