چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے  مختلف ایشوز پرججوں کی جانب سے  ازخود نوٹس لینے کے اختیار پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز افضل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ کوئی بھی جج ازخود نوٹس لینے کا مجاز نہیں۔ ججز کسی ایشو پر ازخود نوٹس لینے کےلیے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ سے مشاورت اور اجازت لینے کے پابند ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ججز کے ازخود نوٹس لینے کے اختیار پر پابندی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن