پنجاب یونیورسٹی نے چانچ پڑتال کے بعد دو سوسترہ میں سے چھ اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو بوگس قرار دے دیا ۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی دوسو سترہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ ہائیر ایجوکیشن کمشن کو بھجوا دی گئی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو اراکین پارلیمنٹ کی کُل تین سو چودہ ڈگریاں بھجوائی گئی تھیں، جن میں سے اب تک دوسوتیرہ کی جانچ پڑتال مکمل ہوسکی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مزید ستانوے ڈگریوں کی جانچ پڑتال بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔ واضح رہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتخانات کے کنٹرولر سید زاہد علی کی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دیا گیا تھا۔ اس پینل کو آج تیرہ جولائی تک ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اب تک دو سو سترہ ڈگریوں کی تصدیق کا کام مکمل ہوسکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن