وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے پراتفاق ۔

Jul 13, 2010 | 16:16

سفیر یاؤ جنگ
دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان یہ ملاقات اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں ہوئی ہے جس میں چشمہ جہلم لنک کینال سے پنجاب کو پانی کی فراہمی اور پانی کی تقسیم پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور قائم علی شاہ نے پانی کی تقسیم کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پراتفاق کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پانی کے تنازع کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی چاروں وزرائے اعلیٰ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے ۔
مزیدخبریں