مکرمی !گزشتہ دنوں بندہ کو قصورروڈ پر دیپالپور تا حجرہ سفر کرنے کا انتہائی بھیانک تجربہ ہوا جس نے محاورتاََ نہیں بلکہ حقیقتاََبندہ کے جسم کی چولیں ہلا دیں اگرچہ بندہ کو اس سڑک سے اس قدر شکائت کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بندہ ایک معذورشخص ہے لیکن میں نے اپنے کانوں سے دیگر صحتمند افراد کو بھی اس سڑک کی \\\'\\\'تعریفیں\\\'\\\'کرتے سنا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ایسی تمام سڑکوں کی تعمیر مکمل کروائیں۔(ملک مظہرنوازنوناری صدر انجمن بحالی معذوراں(رجسٹرڈ) ضلع اوکاڑہ)