امریکہ کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے پاکستان پردباؤ ۔ برطانوی اخبار

اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اسامہ کے خاندان کا ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے جعلی ویکسین مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی اوراس کے اہل خانہ کو رہا کراکے امریکہ لے جانا چاہتے ہیں، اخبار کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستانی خفیہ ایجنسی کی تحویل میں ہے اور ان پر غیر ملکی ایجنسی کے لئے کام کرنے کا الزام ہے جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے، اخبار کے مطابق ڈاکٹر شکیل کو مئی کے آخر یا جون کے شروع میں گرفتار کیا گیا،

ای پیپر دی نیشن