لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں اورکالی گھٹاؤں کے بعد ابر رحمت نے حبس اور گرمی کا زور توڑ دیا۔

Jul 13, 2012 | 14:05

سفیر یاؤ جنگ
مون سون کے نئے سلسلے کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب کے مختلف شہروں ميں تيزہواؤں اور کالی گھٹاؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔لاہور ميں صبح ہی سے موسم ابر آلود رہا،تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا حبس اور گرمی کی شدت میں کمی پرشہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔گوجرانوالہ، حافظ آباد نور پور تھل،سیالکوٹ ،شیخوپورہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن میں مزید بارشوں کی توقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، مکران ڈویژن اور مشرقی سندھ میں بھی بعض مقامات پرتیزہوائیں چلنے اورموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزیدخبریں