غیرآئینی طورپروزارت عظمی سے ہٹایا گیا پوری دنیا میں صدر وزیراعظم اور وزیرخارجہ کواستثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم

Jul 13, 2012 | 15:27

سفیر یاؤ جنگ
ملتان میں سوڈان کے سفیرالشفیع احمد محمد نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انھیں غیر آئینی طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے انہوں نے ملک وقوم کے مفاد اورآئین کی پاسداری کیلئے قربانی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان میں انفراسٹرکچر اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہا ہے ، اس موقع پر سوڈانی سفیر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے یوسف رضا گیلانی کی جدوجہد کو سراہا،یوسف رضا گیلانی سوڈانی سفیرکوملتان میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع میں بھی لے گئے اورانہیں انتخابی طریقہ کارکے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
مزیدخبریں