سپریم کورٹ کے سابق جج فخر الدین جی ابراہیم کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا،صدر آصف زرداری نے تقرری کی سمری پر دسخط کردیے۔

Jul 13, 2012 | 18:13

سفیر یاؤ جنگ
چیف الیکشن کمیشنرکیلئے فخرالدین جی ابراہیم کا نام مسلم لیگ نون کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے طویل بحث و مباحثے کے بعد بالاخر فخرالدین جی ابراہیم کواس عہدے کیلئے نامزدکیا تھا، حکومت کے علاوہ اس کے اتحادیوں اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی۔ صدر آصف زرداری نے ان کی تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد فخرالدین جی ابراہیم کو باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمیشنر مقرر کردیا گیا ہے وہ جلد ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔
مزیدخبریں