کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روزمندی کی لپیٹ میں، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

Jul 13, 2012 | 19:57

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت ہوا اورانڈیکس آغازپراسی پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار چار سو اسی پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا تاہم مارکیٹ پہلے ہی سیشن میں مندی کا شکارہوگئی۔ دوسرے سیشن کے اختتام تک فرٹیلائزر اورانرجی اسٹاک میں شئیرزکی زبردست فروخت نے مارکیٹ کی مندی میں اضافہ کیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انہتر پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزار تین سو بتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم گیارہ کروڑ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے ڈی جی خان سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے لیکن سیمنٹ کی کمپنیوں میں تیزی بھی مارکیٹ کو مندی سے نہ نکال سکی۔
مزیدخبریں