سانحہ رسول پارک کے بعد پوليس نے رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں ميں سرچ آپريشن کيا۔ بند روڈ پر سرچ آپريشن کے دوران پوليس نے غير قانونی طور پر مقيم گيارہ افغانيوں کو گرفتار کر ليا ہے۔ حراست ميں ليے جانے والے افراد کی عمريں بيس سے چوبيس سال کے درميان ہيں اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ وہ لاہور کيسے آئے، کتنے عرصے سے يہاں پر مقيم ہيں اور ان کا يہاں پر ٹھہرنے کا مقصد کيا ہے۔