وزیرقانون پنجاب نے سانحہ رسول پارک لاہورکے واقعہ کی ذمہ داری نیشنل اکیڈمی فار پریزن کے سربراہ اوروفاقی وزارت داخلہ پرعائد کردی

شعبہ تعلقات عامہ کے دفترلاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ بدقسمتی سے وفاقی وزارت داخلہ کا سربراہ نااہل اورصلاحیت سے عاری ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا ذاتی کرداربھی مشکوک ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کی سیکیورٹی پنجاب حکومت کی ذمہ داری نہیں تاہم ضرورت پڑنے پرسیکیورٹی فراہم کی جاسکتی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کی شرائط کے برعکس نیٹوسپلائی کھولنے کے خلاف ہیں لیکن دہشتگردی کسی طورپربھی قابل قبول نہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کا مستقبل یوسف رضاگیلانی سے مختلف نہیں ہوگا۔
صوبائی وزیرقانون نےنیشنل پریزن اکیڈمی میں خیبرپختونخوا کے زیرتربیت نو وارڈنزکی شہادت اورزخمیوں کے لواحقین سے پنجاب حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کرکے خیبر پختنوخوا کے عوام اورپنجاب کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی پید نہیں کی جا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن