پیرس میں ابرارالحق کے اعزاز میں تقریب

Jul 13, 2013

رواں ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری برائے امور خارجہ و مشہور سماجی و سیاسی شخصیت ابرارالحق ایک ہفتے کے دورے پر یورپ آئے تو فرانس میں تحریک انصاف کی جانب سے ان کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان و فرانس میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے کافی طویل گفتگو رہی ابرار الحق نے دوران تقریب کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کے لئے کی گئی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
اس موقع پرتحریک انصاف فرانس کے کوار ڈ ینٹر ابوبکر گوندل و دیگر سینئر رہنما،شوکت رانجھا،راجہ محمد عجب،خالدپرویز چودھری ،سیداحمدعلی شاہ ،ملک عطا محمد چوہدری منورجٹ، اشفاق چودھری، ستار چودھری، وحید ڈار، عارف مصطفائی، علی خان، ملک عامر، آصفہ ہاشمی، ناصرہ فاروقی، لبنیٰ یونس، ناصرہ خان، حمنہ ارشاد ، مہرین افضل، ویوتھ کی جانب سے چودھری سہیل بھدر، یاسر اقبال خان، فرخ گوندل، سجاد خان ملک سعید،عامرگوندل،کاشف خلیل،سہیل خان و دیگر موجود تھے۔ 
دوران گفتگو ابرار الحق نے تحریک انصاف فرانس کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورحالیہ الیکشنز میں تحریک انصاف فرانس کی جانب سے کی گئی خدمات پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے مزیدکہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی اپنے آپ کو پاکستان کا نمائندہ سمجھے اور کوئی ایسا کام مت کریں جس کی وجہ سے پاکستان کے وقار پر کوئی حرف آئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور اس لیے اس سلسلے میں جلد ہی تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی اسمبلی میں مختلف تجاویز کو پیش کرے گی اور چیرمین عمران خان بذات خود اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کے کوارڈینٹر ابوبکر گوندل نے تمام کارکنان کی جانب سے ابرار الحق کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے ذاتی دورہ پر یہاں آئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کارکنوں کو وقت دیا،انہوں نے ابرار الحق کو فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی و تحریک انصاف کی کارگردگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔تقریب کے آخر میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات یاسر قدیر نے تقریب میں موجود تمام میڈیا صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں