نعت رسول مقبولﷺ

مجھے یقین ہے کامل مدینے میں بھی جاﺅں گا
نبیﷺ کے شہر کے جلوے بھی کبھی میں دیکھ پاﺅں گا
نہیں ہے آسرا کوئی یہ دونوں ہاتھ خالی ہیں
سہارا ہے تو بس انکا جہانوں کے جو والی ہیں
گزرتی ہے جو اس دل پر وہ رورو کر سناﺅں گا
نبی کے شہر کی گلیاں میرے ہاتھوں میں کاسہ ہو
کتاب زندگی کا آخری بس یہ خلاصہ ہو
میں بن کر خاک طیبہ کی وہیں پر جا سماﺅں گا
گناہ گاروں کو سینے سے لگانا ان کو آتا ہے
خُدا جس کو پکڑتا ہے چھڑانا ان کو آتا ہے
میں ان کا پکڑے دامن سوئی قسمت جگاﺅں گا
بڑ لاچار ہوں آقا کرو چارہ گری میری
گدائی دو مدینے کی میں دنیا بھول جاﺅںگا
(چودھری عبداخالق)

ای پیپر دی نیشن