لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری، عارف خان سندھیلہ، چودھری امجد علی جاوید اور رانا عبدالر¶ف نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ چین کو پاکستان چین دوستی کا نیا سنگ میل قرار دیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے معاشی رشتے استوار ہوں گے۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سے کاشغر تک تجارتی راہداری دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گی۔ چودھری امجد علی جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا اور اس دورے کے دونوں ملکوں کی معیشت پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ رانا عبدالر¶ف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین میں جو معاہدے ہوئے ہیں ان کے نتیجے میں پاکستان اور چین دونوں کے عوام کو روزگار کے وسیع تر مواقع ملیں گے۔