صدر‘ وزیراعظم وزراءحلف برداری کے موقع پرصرف ایک ملاقات

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے درمیان حلف برداری کے موقع پر صرف ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی صدر اور وزیراعظم کے درمیان کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی صدر مملکت آصف علی زرداری کی آئینی مدت 9ستمبر 2013 کو ختم ہو رہی ہے۔ صدر اپنی آئینی مدت کے آخری ایام کراچی میں گزار رہے ہیں، وہ کچھ دن دبئی اور لندن میں گزاریں گے۔ مسلم لیگی وزیراعظم کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے اور نہ آئین کے آرٹیکل 46 کے تقاضے پورے ہو رہے ہیں جب سے نوازشریف حکومت قائم ہوئی ہے وزیراعظم نے صدر کو داخلہ اور خارجہ امور پر آگاہ رکھنے کے لئے ان سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ وفاقی کابینہ کے 3اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، اسی طرح وزیراعظم نوازشریف چین کا دورہ کرچکے ہیں، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات نہ ہونے سے آئینی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن