شورش زدہ ملکوں کے 5کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں: رپورٹ

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بین الاقوامی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے شورش زدہ ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً پانچ کروڑ بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں۔ امدادی تنظیم کے مطابق سکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیودی چلڈرن نے ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے موقع پر تعلیم پر حملے کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا ہے۔ سیودی چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملے میں 152 سکول تباہ ہوئے جن میں سے 138 سکول قبائلی علاقوں اور خیبر پی کے میں تھے جبکہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں قبائلی علاقوں اور خیبر پی کے 995 سکولوں اور 35کالجوں کو تباہ کیا گیا۔ رپورٹ میں شام میں تعلیم کے صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2012ءمیں تین ہزار چھ سو سکولوں کو نقصان پہنچایا گیا اور تباہ ہونے والے 70فیصد سکول شام میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...