پشاور(نوائے وقت نیوز) افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری مزید 10 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئیں کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز افغانستان میں بگرام کے امریکی ائیر بیس سے 10امریکی فوجی گاڑیاںروزانہ ہوکر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئیں۔ طورخم میں کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد امریکی فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ پانچ ماہ کے دوران افغانستان سے160 سے زائد امریکی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی ہیں جنہیں کراچی کی بندرگاہ پہنچایاجاچکا ہے۔