پنجاب کے تمام اداروں کے ہیڈ آفسز میں ہفتے میں دو چھٹیاں، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کھلے رہیں گے، ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ہفتے میں دو سرکاری چھٹیوں کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اب پنجاب کے تمام اداروں کے ہیڈ آفس میں دو چھٹیاں ہوا کریں گی جبکہ ان کے ڈویژنل اور ریجنل لیول کے دفاتر ہفتہ میں چھ دن کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ اور آئی جی آفس میں دو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیاتھا اور باقی تمام دفاتر کو ہدایات کی گئی تھیں کہ چھ دن کام کریں گے لیکن گزشتہ روز اس کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے ہیڈ آفس میں بھی دو روز چھٹی ہوا کرے گی صرف محکموں کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...