لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 2013ءمیں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں گذشتہ روز پاکستان کے عامر طارق نے نیوزی لینڈ کے سام بونڈ کے خلاف 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ عامر طارق کی فتح کا سکور (70-28, 47-64, 68-58, 73-33, 78-27) رہا۔ دوسرے میچ میں محسن امین نے فن لینڈ کے حریف کھلاڑی کو 4-0 سے مات دی۔ محسن امین کی کامیابی کا سکور (52-21, 68-08, 83-14, 70-51) رہا۔