پی سی بی میں چھانٹی کا اشارہ ملنے پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

 لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کی طرف سے پی سی بی کے اخراجات کم کرنے کے لئے غیرضروری اور میرٹ پر نہ بھرتی ہونے والے ملازمین اور آفیشلز کی چھانٹی کے اشارہ کے بعد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اپنی نوکریاں بچانے کے لئے کو ششیں شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی میں اس وقت 800 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں ۔ مختلف ریجنز میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے تمام ملازمین کی قابلیت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک رپورٹ تیا ر کی جائے گی جس کی روشنی میں ایسے ملازمین کی چھانٹی کی جائے گی۔
 

ای پیپر دی نیشن