پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کو بھارت کیخلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 2 ون ڈے میچوں کیلئے معطل کر دیا گیا۔ لنکن ٹیم کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔وہ جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز کے پہلے 2 میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔