لاہور ( این این آئی) اداکارہ ماہ نور بلوچ کل اپنی 43ویں سالگرہ منائیں گی۔ سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ 14جولائی 1970ءکو کراچی میں پید ا ہوئیں ۔ انہوںنے ماڈلنگ اور ٹی وی پر اداکاری میں کامیابی حاصل کی اور آج فلموں میں بھی اداکاری کر رہی ہیں ۔ 14جولائی کو وہ اپنی 43ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گی ۔