لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب میاں یاور زمان نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پن بجلی کے منصوبے شروع کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اریگیشن سیکرٹریٹ میںپنجاب کی نہروں پر بننے والے ہائیڈل پاور سٹیشن کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین واپڈا سےد راغب عباس شاہ، سیکرٹری اریگیشن کیپٹن (ر) زاہد سعید، ممبر قومی اسمبلی عارف چوہدری ، کنسلٹنٹ اریگیشن ایم ایچ صدیقی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمود الحسن شاہ اور اریگےشن اور واپڈا کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں نہروں پر بننے ہائیڈل پاور سٹیشن کی استعداد کار کو بڑھانے اور مطلوبہ معیار تک لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اریگیشن اور واپڈا کے اعلی افسران پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو نہروں پر بننے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن کے منصوبوں کا جائزہ لیکر ان کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں مطلوبہ معیار تک لانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر اقدامات اٹھائیںگی او ران سفارشات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ ان ہائیڈل پاور سٹیشنز سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا ہو سکے اور ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ چیئرمین واپڈا اجلاس کے دوران سےد راغب عباس شاہ نے پنجاب کی نہروں پر بننے ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد کار میں اضافے کے لئے واپڈا کی جانب سے بھر پور تعاون کا ےقےن دلاےا۔