اضافے کی شرح برقرار رہی تو2050ءمیں پاکستان کی آبادی35کروڑ ہوجائیگی

اسلام آباد(ثناءنیوز)اقوام متحدہ نے خبردار کےا ہے کہ اگر آبادی میں اضافے کی شرح برقرار رہی تو 2050 ءمےںپاکستان کی آبادی 35 کروڑ تک پہنچ جائے گی اور یہ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک بن جائے گا۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 6 وےں نمبر پر پہنچ گےا ہے ۔ اےک رپورٹ کے مطابق 1950ءمیں محض ڈھائی ارب آبادی رکھنے والی ہماری یہ دنیا اس وقت سات ارب سے زائد انسانوں کا گھر ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنا دن بدن دنیا کے لیے ایک گھمبیر مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ پاکستان کی آبادی تقریباً18 کروڑ چالیس لاکھ کے قریب ہے اور اس وقت یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔آبادی کا یہ جن پاکستان میں موجود وسائل کو ہڑپ کر رہا ہے۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح دو فیصد سے زائد ہے اور یہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا سے بھی زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...