سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں 6 اکاﺅنٹنٹس کی بھرتی کالعدم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) محتسب پنجاب جاوید محمود نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں چھ اکاﺅنٹنٹ کی بھرتی کو ریکروٹمنٹ پالیسی اور مروجہ قوانین سے متصادم قرار دے کر ختم کر دیا۔ محتسب نے فیصلے میں قراار دیا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اس معاملے کو پنجاب پبلک سروس کمشن کو ارسال کرے تاکہ وہ اپنے اختیارات کے تحت نئی بھرتیاں کریں۔ صوبائی محتسب نے یہ حکم محمد شاہ کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست گزار کے مطابق 2011ءمیں سکیل 14 کیلئے اور خاں چیمہ نے درخواست گزار کی ایم بی اے (فنانس) کی ڈگری نظرانداز کرتے ہوئے کم تعلیمیافتہ افراد بھرتی کر لئے۔ 

ای پیپر دی نیشن