لاہور (نامہ نگار) شہر مےں بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی کرےں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس سڑکوں اورٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے والے گداگروںکے خلاف کارروائی کرے گی۔اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں بھکاریوںکے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ضلعی پولیس کے حوالے کریں۔انہوں نے کہا کہ سگنلز پر بھیک ما نگنے والوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک سست رفتار میں چلتی ہے۔بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے سے ٹریفک سگنلز پرٹریفک بھی رواں دواںرہے گی۔ شہر میںبھکاریوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے پیش نظر ان کے خلاف کارروائی کی جاری ہے۔